|
Friday, 20 November 2009 08:55 |
واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان کی سیکورٹی افغان فورسز کے حوالے کرنے کی کوئی تاریخ دینا قبل از وقت ہو گا۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ افغانستان کی سیکورٹی کی تمام تر ذمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے جلد کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کو سیکورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کرنے کی حتمی تاریخ دینے کا اعلان کرنا قبل از وقت ہو گا تاہم کچھ صوبوں اور علاقوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری منتقل کر دی جائیں گی۔
|