|
Thursday, 19 November 2009 03:48 |
واشنگٹن امریکی صدر براک حسین اوبامانے کہا ہے کہ نائن الیون کے ملزم خالد شیخ محمد پر جرم ثابت ہوجائے گا اور اسے سزائے موت دے دی جائے گی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جرم ثابت ہونے اور سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد خالد شیخ محمدکی کہانی ختم ہو جائے گی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جس طرح خود کو خصوصی طاقت ظاہر کرکے امریکا کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔ یہ ان کی غلطی ہے۔ دوسری جانب امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے امریکی سینٹ کی عدالتی کمیٹی کے سامنے بیان کے دوران خالد شیخ محمد اور ان کے چار ساتھیوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمات چلانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ خالد شیخ محمد اور ساتھیوں نے وفاقی قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم دونوں کا ارتکاب کیا ہے اس لئے ان کے خلاف فوجی عدالت میں بھی مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ خالد شیخ محمد ملٹری کمیشن میں دئیے گئے اپنےبیان پر قائم ہیں اور دنیا دیکھے گی کہ امریکا ان کے خوفزدہ نہیں ہے۔
|