|
Wednesday, 18 November 2009 04:18 |
|
واشنگٹن : امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ عراق اور افغانستان کی جنگوں کی وجہ سے امریکی افواج دباؤ کا شکار ہے لیکن صوتحال قابو سے باہر نہیں ہے۔ واشنگٹن میں امریکی بزنس کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ دو جنگیں لڑنے کے باوجود امریکی فوج کی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ اسے مایوس کن قرار دیا جا سکے تاہم فوجی میں انفرادی طور پر ذہنی دباؤ کے نتیجے میں جو واقعات سامنے آرہے ان کی سنگینی سے انکار ممکن نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے امریکی فوج کیذہنی صحت کے معاملے پر توجہ دیناانکی ترجیحات میں شامل ہے۔اس سے پہلے امریکی فوج کے نائب سربراہ جنرل پیٹرچیرلی نے کہا تھا کہ فورٹ ہڈ ٹریننگ سینٹر میں ایک فوجی افسر کی فائرنگ اور اسکے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں سے امریکی فوج میں ڈپریشن اور زہنی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال امریکی فوج میں خودکشی کے واقعات میں رکارڈ اضافہ بھی ہوا اور2009سے اب تک 140فوجیوں کی طرف سے خود کشی کا ارتکاب کیا گیا جو ایک پریشان کن بات ہے۔
|