|
Tuesday, 17 November 2009 09:02 |
واشنگٹن:امریکہ کی سابق نائب صدارتی کے عہدے کی امیدوار سارہ پیلن نے کہا ہے کہ 2012 میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینا ’ابھی تک ان کے ریڈار کی سکرین پر نہیں ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ریاست اسلاسکا کی سابق گورنر نے گزشتہ روزاپنے ایک انٹرویومیں بتایاکہ کسی موقع پر صدارتی انتخاب میں حصہ لینا خارج از امکان نہیں۔آنے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اگلے سال ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر موکوز کر رہی ہیں جن میں ریپبلکنز کو امید ہے کہ وہ کانگریس میں ڈیموکریٹ برتری کو کم کر سکیں گے،مجھے نہیں معلوم سن دو ہزار بارہ میں میں کیا کر رہی ہوں گی۔صدارتی انتخابات میں حصہ لینا ابھی تک میرے ریڈار کی سکرین پر نہیں ہے۔سارہ پیلن کو نومبر 2008 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں شہرت اس وقت ملی جب انہیں سینیٹر مکین کے رننگ میٹ کے طور پر چنا گیا۔
|