تصاویر

Login

Online Users

None



افغانستان میں مزید فوج:اوباما کوتنقید کا سامنا PDF Print E-mail
Friday, 06 November 2009 15:44
واشنگٹن : افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے معاملے پر باراک اوباما انتظامیہ کو حزب اختلاف اور اپنی پارٹی کے اراکین کانگریس کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ امریکی جنرل سٹیلنے میکرسٹل بدستور مزید فوج بھ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما انتظامیہ افغانستان میں فوج بھیجنے کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے اور وہ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔ امریکی مبصرین نے کہا ہے کہ صدر باراک اوباما کو سب سے پہلے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرنی چاہئے اور امریکی مفاد یہ ہے کہ القاعدہ کے کسی بھی نئے حملے کو روکا جائے۔ مبصرین کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کی وجہ سے القاعدہ اسے امریکہ پر حملے کے لئے استعمال نہیں کر سکے گی۔ مبصرین نے خطے میں امن وامان کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض مبصرین نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں ناکامی سے بچنے کیلئے مزید فوجی بھیجنے ہوں گے۔ سنٹر فارسٹریٹجک نیشنل سٹڈیز واشنگٹن کے سربراہ ٹونی کورڈیس مین نے کہا ہے کہ اگر امریکا افغانستان میں جنگ ہار جاتا ہے تو خطے میں پاکستان اور افغانستان سرحد پر ایک خلاءپیدا ہو جائے گا

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.