امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے اور لینڈو کے دفتر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔ فائرنگ کے بعد دفتر کی عمارت کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ اور حملہ آور کی تلاش کی جا رہی ہے ۔