|
Tuesday, 03 November 2009 15:15 |
کابل : افغانستان میں امریکی فوج کو جدید طرز کی بکتر بند گاڑیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں نسبتاً ہلکی ہیں اور ہر قسم کی سطح زمین پر چل سکتی ہیں۔ ان گاڑیوں پر اتنی مضبوط حفاظتی چادر لگی ہوئی ہے کہ سڑکوں پر لگے ہوئے بم پھٹ جائیں تو بھی ان میں سوار فوجی محفوظ رہتے ہیں لیکن یہ اتنی بھاری بھی نہیں ہیں کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چل نہ سکیں۔ یہ رپورٹ ا ن تازہ ترین کوششوں کے بارے میں ہے جو افغانستان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی روز افزوں تعداد کو کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ یہ وہ وقت ہے جب صدر اوباما مزید ہزاروں فوجی افغانستان بھیجنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں بہت سی فوجی اور ٹیکنیکل اصلاحات استعمال کی گئی ہیں۔یہ کام عراق میں کئی سال پہلے شروع ہوا تھا جب باغیوں نے فوج کے استعمال کی گاڑیوں، یا Humvees کے خلاف گھریلو ساخت کے بم استعمال کرنا شروع کیے تھے۔ سپاہیوں اور میرین فوجیوں کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ Humvees ہلکی گاڑیاں ہیں اور بموں کے حملوں سے ان کی حفاظت کرنا ممکن نہیں ہے۔
|