اشاعت کے باوقار 30 سال

جنت کا داخلہ

حضرت ابو ہرہ سے روایت ہے کہ رسول ۖ کی خدمت میں ایک دیہاتی حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول ۖ مجھے کوئی ایسا کام بتا دیجئے کہ اگر میں اس پر عمل پیرا ہوں تو جنت میں داخل ہو جاؤ ۔ آپ ۖ نے فرمایا اللہ تعالی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز کی پابندی سے پڑھو اور فرض کی گئی زکوٰة ادا کرو اور رمضان کے روزے رکھو، دیہاتی نے یہ سن کر کہا قسم ہے اس رب العزت کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں کبھی اس میں کمی پیشی نہ کروں گا۔

پھر جب وہ پشت پھیر کر چلا گیا تو رسول ۖ نے فرمایا جس آدمی کو جنتی آدمی دیکھنے کی خواہش ہو تو اس شخص کو دیکھ لے۔ سبحااللہ۔
بحوالہ صحیح مسلم جلد :1 کتاب الایمان ، حدیث نمبر 106

Author: