|
Thursday, 19 November 2009 04:00 |
لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں سیکیوریٹی استحکام اور خوشحالی کےلئے تعاون جاری رکھے گا۔ یہ بات برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے برطانوی دارالامرا میں سالانہ خطاب کے دوران کہی۔ ملکہ برطانیہ نے اپنے خطاب میںحکومت کی ترجیہات اور مختلف حوالوں سے قومی پالیسی کا بھی اعلان کیا۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت سلامتی استحکام اور ترقی کے لئے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی جبکہ مشرق وسطی میں قیام امن کے کئے بھی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل سیکٹر کی گورننس بہتربنانے اور ایوارڈزکے نظام پرکنٹرول کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔اوربجٹ خسارہ کم کیاجائے گا۔ملکہ کی جانب سے اعلان کیے گئے اقدامات میں اسکولوں کوبہتربنانے، معمر افرادکی اچھی نگہداشت سے متعلق پروگرام بھی شامل تھا۔اورانہوں نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے کردارجاری رکھنے کی بھی حمایت کی۔
|