|
Wednesday, 18 November 2009 17:09 |
لاس اینجلس : برطانوی شہزادہ ولیم نے کہا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کیٹ مڈ لٹن سے 2012ءمیں شادی کرلیں گے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے درمیان گزشتہ آٹھ سال سے دوستی ہے اور آخرکار ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ولیم نے کہا ہے کہ وہ 2012ءیا اس سے قبل شادی کریں گے اور اسی سال ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی 50 سالگرہ منائی جائے گی جبکہ اولمپک کھیلیں بھی منعقد ہوں گی۔ اس طرح شاہی خاندان کے لئے یہ معروف ترین سال ہوگا اور 2012ءولیم اور کیٹ کو مستقبل کے راجہ اور رانی کے طور پر پیش کرنے کا بہترین موقع ہوگا کیونکہ عوام کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین وقت ہوگا۔ ولیم نے کہا ہے کہ اسے فی الحال شادی کی کوئی جلدی نہیں اس لئے وہ 2012ءمیں شادی کر رہا ہے تب تک وہ خودمختار بھی ہو جائے گا۔
|