|
Monday, 16 November 2009 21:52 |
لندن : برطانوی وزیر اعظم گورڈن براون نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور امریکی کی مشترکہ کوششوں سے القاعدہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ لندن میں ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور ہونے کے باوجود اب بھی القاعدہ برطانیہ کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اسی لیے برطانیہ پاکستان اور افغانستان میں امریکی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
|