|
Saturday, 14 November 2009 08:26 |
لندن:برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی نے گلاسگو کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ گلاسگو کے شمال مشرق کی نشست سے دارالعلوم کے سپیکر مچل مارٹن کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات ہوا جس میں لیبر پارٹی کے ویلی بین نے 12 ہزار 231 ووٹوں سے فتخ حاصل کر لی جبکہ سکاٹس نیشنل پارٹی کے امیدوار 4 ہزار 120 ووٹ لے سکا۔ اس طرح اپوزیشن کا امیدوار 1075، ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ویلی بین نے اپنی کامیابی کو لیبر پارٹی کی بڑی فتح قرار دیا۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات آئندہ سال مئی میں ہورہے ہیں جبکہ لیبر پارٹی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ عوامی مقبولیت کھوچکی ہے۔ مچل مارٹن نے اپنے خلاف سرکاری فنڈز کے خردبرد کے سکینڈل سامنے آنے پر اپنی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
|