تصاویر

Login

Online Users

None



کھیلوں کی خبریں
راجرز کپ کا اعزاز ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیا کے نام
Tuesday, 24 August 2010 04:49
مانٹریال عالمی نمبر 2ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی نے شاندار کارکردگی دکھا کر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیا نے ایک ہی دن میں سیمی فائنل اور فائنل جیت کر راجرز کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بارش کی وجہ سے ملتوی ہونے والا سیمی فائنل پیر کو مکمل ہوا جس میں ڈینش کھلاڑی کا مقابلہ تھا روس کی سویٹلانا کزنیٹسووا سے جو انہوں نے چھ دو اور چھ تین سے جیت لیا، فائنل میں ووزنیاکی نے ایک اور روسی کھلاڑی ویرہ زوناریوا کو چھ تین اور چھ دو سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
ٹائیگر ووڈ اور انکی اہلیہ کی طلاق ہوگئی
Tuesday, 24 August 2010 01:15
واشنگٹن گالف اسٹار ٹائیگر ووڈ اور ان کی اہلیہ کی طلاق ہوگئی۔دونوں پہلے ہی ووڈ کااسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد علیحدہ ہوچکے تھے۔ واشنگٹن میں ٹائیگر ووڈ اور اہلیہ ایلن نوردیگن کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں طلاق کی تصدیق کی گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بیان میں دونوں نے کہا کہ انہیں اپنی چھ سالہ ازدواجی زندگی کے اختتام پر افسوس ہے تاہم وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
راجر فیڈرر نے چوتھی مرتبہ سنساٹی ماسٹرز ٹینس ٹائٹل جیت لیا
Monday, 23 August 2010 07:15

 میسن دفاعی چیمپین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے چوتھی مرتبہ سنساٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست اوہائیومیں ہونے والے سنسناٹی ماسٹرز کے فائنل میں عالمی نمبر2 فیڈرر کا مقابلہ تھا، امریکا کے مارڈی فش سے، پہلے سیٹ میں امریکی کھلاڑی نے دفاعی چیمپین کا بھرپور مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی مگر16گرینڈ سلے مز ٹورنامنٹس جیتنے والے فیڈرر نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح سمیٹی، انکی جیت کا اسکور چھ سات، سات چھ اور چھ چار رہا، یہ سنسناٹی میں فیڈرر کی چوتھی کامیابی ہے، اس سے قبل 2005، 2007 اور 2009 میں وہ یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ 

 

 
محمد عامر ٹاپ 20 بولرز کی فہرست میں شامل
Monday, 23 August 2010 04:55
دبئی انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ کے ہیرو محمد عامر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر بیسٹ 17ویں پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 49 رنز دے کر ایک اور 52رنزدے کر پانچ وکٹیں لینے والے محمد عامر 14 پوزیشن اوپر آکر ٹاپ ٹوئنٹی بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔عامر نے 13 ٹیسٹ میں 45 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ ایک سو وکٹیں لینے کے بعد فل ریٹنگ حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان آف اسپنر سعید اجمل نے اوول ٹیسٹ میں 32 رنز دے کر ایک اور 71 رنز دے کر چاروکٹیں حاصل کیں۔ وہ 9 درجے اوپرآئے ہیں۔ وہ 48 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ ڈیپو میں 63 رنزدے کر 5اور40 رنز دے کر ایک وکٹ لینے
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
کرکٹ شائقین کی اکثریت اعجاز بٹ کی مخالف،سروے
User Rating: / 3
PoorBest 
Tuesday, 24 August 2010 00:22
کراچی کرکٹ شائقین کی بھاری اکثریت نے اعجازبٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے برطرف کرنے کی حمایت کردی۔ایک حالیہ سروے میں دنیا بھر سے شائقین کرکٹ نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق بانوے فیصد افراد نے اعجازبٹ کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ جبکہ ان کے حق میں پانچ فیصد ووٹ آئے۔ ایک ہزار افراد نے اعجازبٹ کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کی حمایت کی جبکہ صرف اٹھاون ایسے ہیں جنہوں نے انہیں چیئرمین برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔ اکثریت کا کہنا ہے کہ اعجاز بٹ کو مستفی ہوجانا چاہئے انہوں نے پاکستانی کرکٹ کو تبائی کے دھانے پر پہنچادیا ہے۔
 
نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کا مسترد کردیا
Monday, 23 August 2010 06:08
ویلنگٹن نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیوجسٹن وان نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان کے امکان کومستردکردیا۔ پی سی بی کے جنرل منیجرمیڈیا ندیم سرورنے گزشتہ روزایک بیان میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان آکرمیچزکھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیوجسٹن وان نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ میچزکے انعقاد کی حمایت کی لیکن اس مقصد کیلئے کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کومستردکردیا۔ وان کا کہنا ہے کہ ان کے پیغام کوغلط سمجھا گیا۔ جب نیوزی لینڈ کواس سال پاکستان کا دورہ ہی نہیں کرنا تھا
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
پاکستان کو سیریز پر توجہ دینی چاہئے،بیان بازی سے گریز کرے ،اینڈی فلاور
User Rating: / 1
PoorBest 
Monday, 23 August 2010 03:01
لندن انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے پاکستانی کپتان سلمان بٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشز کرکٹ سیریز کے حوالے سے بیان دینے سے گریز کریں اور سیریز کے آخری میچ کی تیاری کریں۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سلمان بٹ نے کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ملک میں کسی بھی ٹیم کو جم کر نہیں کھیلنے دیتی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں بال اتنی سوئنگ نہیں ہوتی جس کا نقصان انگلش بالرز کو ہوگا۔ جواب میں انگلش کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ سلمان بٹ کا ایشز سیریز کے لئے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دینا درست نہیں۔ انہیں پاکستان کی موجودہ سیریز پر توجہ دینی چاہئے،
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
مزید خبریں...
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 9 of 786