تصاویر

Login

Online Users

None



فٹبال:آئرلینڈ کا دوبارہ میچ کا مطالبہ مسترد PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
Friday, 20 November 2009 17:48
پیرس: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے آئرلینڈکی جانب سے فرانس کے خلاف ورلڈکپ پلے آف کادوسرالیگ دوبارہ کرانے کا مطالبہ مستردکردیا۔فرانس نے ورلڈکپ پلے آف کے دوسرے لیگ میں ایگریگیٹ پردوایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا لیکن ولیم گالاس کے فیصلہ کن گول سے قبل فرنچ کپتان تھیری آنری نے گیندکواپنے ہاتھ سے روکا تھا۔ فٹبال ایسوسی ایشن آف آئرلینڈنے اس پراحتجاج کرتے ہوئے فیفا سے میچ کودوبارہ کرانے کامطالبہ کیاتھا جسے مستردکردیا گیا ہے۔فیفا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ نہ میچ کا نتیجہ تبدیل کیاجائے گا اورنہ ہی ری پلے ہوگا۔ بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ فیفا کے قوانین کے مطابق ریفری کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے۔ آئرلینڈکوفیفاکاجواب موصول ہوگیا ہے اوراس بارے میں بورڈکے اجلاس میں غورکیاجائے گا۔ دوسری جانب آئرلینڈکے وزیراعظم برائن کوون نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پرفرانسیسی صدرنکولس سرکوزی سے بات کریں گے لیکن فرانس کے وزیراعظم فرانکوئس فیلون کاکہنا ہے کہ آئرش حکومت فٹبال کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔فیفانے دوہزارپانچ میں ازبکستان اوربحرین کے درمیان ورلڈکپ کوالیفائرمیں امپائرکی سنگین غلطی پراس میچ کاری پلے کروایا تھا۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.