|
Friday, 20 November 2009 04:48 |
|
ویلنگٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ انوی ٹیشن کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ کوئنز ٹائون میں میچ آخری دن میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل دوسری اننگز چوبیس رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔ جب دونوں ٹیموں نے کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا،اس وقت نیوزی لینڈ انوی ٹیشن نے دو وکٹوں کے نقصان پردوسواکتیس رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے اوپنر ٹم میکن ٹوش ایک سواکتیس رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔ ڈینیئل فلن نے چھپن رنز بنائے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ منگل سے ڈونیڈن میں شروع ہوگا۔
|