|
Thursday, 19 November 2009 07:13 |
مونٹی وڈیو: یوارگوئے نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد 2002ءکے بعد فٹ بال ورلڈ کپ 2010ء کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ یوراگوئے اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا تاہم اس کے باوجود یوراگوئے نے فٹ بال ورلڈ کپ کیلیےء کوالیفائی کر لیا۔یوراگوئے کو کوالیفائی کیلئے سٹاریکا کے خلاف میچ کم از کم ڈرا کھیلنا تھا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا اور یوراگوئے نے فٹ بال ورلڈ کپ کیلے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے بعد یوراگوئے کے کوچ اوسکر تبارز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس میں کامیابی کیلئے حریف ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی ٹیم نے ہمت اور کوشش سے میچ برابر کھیلا جس کی وجہ سے ان کی ٹیم فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر نے میں کامیاب ہوئی۔ واضح رہے کہ یوراگوئے نے 2002ءکے بعد پہلی مرتبہ جبکہ مجموعی طور پر تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
|