|
Wednesday, 18 November 2009 11:57 |
احمد آباد:بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں5 وکٹ کے نقصان پر 591 رنز بنائے ہیں اور اسے بھارت پر 165 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔تفصیل کے مطابق تیسرے روز بلے باز مہیلا جے وردھنے نے شاندار بلے بازی کی اور اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ 204 رنز بنا کریز پر موجود ہیں۔ مہیلا کی یہ چھٹی ڈبل سنچری ہے۔ ان کا ساتھ پرسنا جیا وردنے دے رہے ہیں جنہوں نے چوارسی رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا نے آج صبح جب کھیلنا شروع کیا تو سب سے پہلی وکٹ سمار ویرا کی گری جو 70 رن بناکر شرما کی بال پر یواراج سنگھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دوسری وکٹ میتھیو کی تھی جنہوں نے صرف سترہ رن بنائے۔ انہیں ہر بھجن سنگھ نے آؤٹ کیا۔
|