|
Wednesday, 18 November 2009 16:43 |
ممبئی : بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے درمیان نئی آنے والی فلم ” مائی نیم از خان “ کو ریلیز کرنے کی تاریخ پر اختلافات پیدا ہوگئے۔ شاہ رخ اور کرن جوہر جوکہ اچھے دوست بھی ہیں‘ دونوں نے پہلے اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا کہ یہ فلم 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی لیکن بعض نجومیوں نے کہا ہے کہ اس فلم کے لئے تاریخ غیر موزوں ہے‘ اس انکشاف کے بعد کرن جوہر جوکہ نجومیوں پر بہت یقین رکھتے ہیں‘ نے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شاہ رخ چاہتے ہیں کہ اس فلم کو مقررہ تاریخ پر ہی ریلیز کیا جائے۔
|