|
Tuesday, 03 November 2009 12:49 |
ہالی ووڈ:کیٹی پرائس نے اصطبل کے مالک اور گھوڑوں کے ٹرینر سے عشق کے چکر میں شوہر پیٹر آندرے سے طلاق لے کر اپنا گھر تو اجاڑ لیا مگر اپنے نئے محبوب اینڈریو گولڈ کی بیوی پولی تحمل مزاجی سے مات کھا گئی۔ کیٹی نے اپنے شوہر کے ساتھ بچپن کی سہیلی کے سکینڈل کو کوئی اہمیت نہ دی اور دونوں سے تعلقات میں سرد مہری آنے دی نہ کسی قسم کی پریشانی کا اظہار کیا۔کیٹی اپنی بچپن کی دوست پولی کےشوہر اینڈریو کے پاس گھڑ سواری سیکھنے گئی تو دونوں میں نیا چکر چل گیا۔ پولی اور انیڈریو کا عشق 17 سال کی عمر میں شرہوع ہوا پھر دونوں نے شادی کر لی۔ان کے دو بچے بھی ہیں مگر شائد انڈریو کا دل پولی سے بھر چکا تھا اور وہ ایک فلم ایکٹریس کی زلفوں کا اسیر بن چکا تھا اور اس کی قربت سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ کیٹی اور اینڈریو نے اپنے عشق کی داستانوں سے پولی کو فیصلہ کرنے پر مجبور کرنے کی بہت کوشش کی لیکن پولی نے ان باتوں کو اہمیت نہ دی اور اپنا گھر بچائے رکھا۔
|