تصاویر

Login

Online Users

None



کیٹ ونسلٹ 25 ہزار پائونڈ جیت گئی PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
Tuesday, 03 November 2009 11:00
لندن:(خصوصی رپورٹ ):آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ کیٹ ونسلٹ سے ہتک آمیز مضمون شائع کرنے پر اخبار ڈیلی میل نے معزرت کرلی اور 25 ہزار پائونڈ ہرجانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ۔ جس کے بعد لندن ہائیکورٹ سے یہ مقدمہ خارج کر دیا گیا ۔اخبار نے اپنے ایک مضمون میں سرخی لگائی تھی کہ "کیا تنک مزاج اداکارہ کو آسکر ایوارڈد ملنا چاہیے "اس مضمون میں کہا گیا کہ کیٹ ونسلٹ نے اپنی فٹنس کے لیے جس قسم کی ورزش کرنے کا دعوٰی کیا ہے وہ غلط ہے ۔ اداکارہ نے مضمون کو ہتک آمیز اور کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ہرجانے کا دعوٰی کر دیا ۔ قبل ازیں بھی ایک اخبار کے خلاف انہوں نے ہرجانے کا دعوٰی کیا تھا مگر معاملات عدالت کے باہر ہی طے پا گئے تھے ۔ کیٹ ونسلٹ نے ہرجانہ کی رقم قبول کر لی ہے ۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.