|
Tuesday, 03 November 2009 08:30 |
ممبئی:ہدائتکار انوراگ باسونے اپنی نئی فلم”کائیٹس“ کو ہندی اور انگریزی ورژن ایک ہی روزریلیزکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فلم کو جنوری 2010 کو ریلیزکیاجارہاتھا۔اور ان کو الگ الگ ورژن میں الگ تاریخوں میں ریلیزکیاجاناتھا مگر اب اس فلم کے پروڈیوسر راکیش روشن اس کو ایک ہی دن میں دونوں زبانوں میں ریلیزکرینگے۔اس کے لیئے وہ جلدہی وارنربرادرز کمپنی کے ساتھ ڈیل کرنے جائینگے۔راکیش روشن نے اس فلم میں اہم کرداربھی اداکیاہے۔جبکہ اداکارہ کنگناناوت اور باربرامورت نے بھی اس میں اہم کرداراداکیئے ہیں۔
|