|
صحت و سائنس
|
|
Wednesday, 18 November 2009 18:14 |
ٹوکیو : امریکی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ناسا خلائی تحقیقات کیلئے چین کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ، یہ تعاون مزید خلاءتحقیقات میں معاون ثابت ہو گا جس سے 2020ءمیں چاند پر خلائی مشن بھیجنے میں بھی آسانی ہو گی ۔امریکہ کی خلائی ایجنسی ایک محنتی قوم ہے اور خلائی سفر کا اہم مرحلہ طے کر کے روس اور امریکہ کے ساتھ خلائی دوڑ میں برابر کی شریک ہونے کی اہلیت رکھتی ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چین خلائی دوڑ میں مغربی اقوام کے ساتھ برابری کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہا ہے اور 2020ءمیں چاند پر خلائی مشن بھیجنے کا پروگرام ناسا کے ساتھ چین کا بھی ہے جس کیلئے ہم چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور یہ تعاون مزید خلائی تحقیقات کے ساتھ ساتھ مرِیخ تک پہنچنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔
|