|
سائنس و ایجادات
|
|
Tuesday, 17 November 2009 21:40 |
اسلام آباد : طبی ماہرین نے انسان کی عمومی صحت کا اندازہ لگانے کیلئے نئے میڈیکل ٹیسٹ میں منہ،مسوڑوں اور دانتوں کی درستگی کو شامل کر لیا ہے۔ دانتوں اور مسوڑوں کے ساتھ ساتھ منہ اور گلے کی بیماریوں سے کسی بھی انسان کی مجموعی صحت کا اندازہلگایا جا سکے گا۔ پروفیسرز آف انٹرنیشنل ڈنیٹل یونیورسٹی پر مشتمل ٹیم نے کہا ہے کہ گالوں کے اندر ٹشوز کی سطح کو چیک کرنے تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مستقبل میں اس ٹیسٹ سے پھیپھڑوں کو چیک کرنے کیلئے ایکس ریز کی ضرورت آدھی رہ جائے گی۔ دانتوں کی خرابی دل اور گردوں کی خرابی، زبان پر جمنے والے مادے معدے اورجگر کی خرابیوں کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ ٹیم کے مطابق مستقبل میں ڈنیٹل سرجن اور فزیشن عمومی صحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے اور خاص طور پر کیسز سے تحفظ کیلئے منہ کی بیماریوں کو ترجیح دی جائے گی۔
|