|
صحت و سائنس
|
|
Monday, 16 November 2009 08:44 |
واشنگٹن:طبی اور نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں یا دو محبت کرنے والے لوگوں کے درمیان اگر لڑائی جھگڑا ہو جائے تو پھر لفظوں کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ سخت ، ترش ، واہیات الفاظ واپسی کی راہیں مسدود کر دیتے ہیں اور ان الفاظ کے استعمال سے شدید ذہنی دباﺅ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکہ کی ریاست پین اسٹیٹ میں ہونے والی اس تحقیق میں سینکڑوں ناراض جوڑوں کی لڑائی میں استعمال ہونے والے الفاظ، جملے اور حروف کاتجزیہ کیا گیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ الفاظ ، جملوں اور حروف کی ادائیگی کی آواز جسم کے اندر قوت مدافعت پر براہ راست اثر ڈالتی ہے، ان الفاظ کی وجہ سے بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ شائستہ اور بہتر الفاظ کا استعمال نقصان کی بجائے فائدہ دیتی ہے جن جوڑوں نے تمیز کے دائرے میں رہ کر لڑائی جھگڑے کے معاملات نمٹائے وہ نقصان کی بجائے بہتری کی جانب گامزن ہوئے ۔ اس تحقیق کو پروفیسر جینفر گراہم نے مرتب کیا جو رویہ جاتی صحت پر کام کر رہی ہیں۔
|