|
سائنس و ایجادات
|
|
Sunday, 15 November 2009 20:34 |
واشنگٹن : امریکی خلائی ادارہ ناسا خلائی شٹل اٹلانٹک آج خلاءمیں روانہ کرے گا۔ خلائی شٹل کیپ کارنیول کے قریب خلائی مرکز کینیڈی سے بین الاقوامی وقت کے مطابق 19:28 بجے روانہ کردی جائے گی۔ خلائی شٹل کے عملے میں 7 خلا باز شامل ہیں۔ شٹل کا عملہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلابازوں کے لئے آلات اور دیگر اشیاءبھی اپنے ہمراہ لے جائیں گے۔ ناسا کے ترجمان مائیک موسس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر موسم خوشگوار رہا تو خلائی شٹل پیر کو خلاءمیں روانہ کردی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ شٹل پرواز کے لئے مکمل تیار ہے۔ شٹل کا خلائی مشن 11 روزہ خلائی قیام کے دوران تین بار خلا میں چہل قدمی کے علاوہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے بیرونی حصے پر سپیس ہارڈویئر نصب کرے گا۔ اٹلانٹک کا حالیہ مشن 2009ءکا آخری شٹل مشن ہوگا۔
|