|
Friday, 20 November 2009 12:26 |
اسلام آباد : پاکستان نے ملک میں سی آئی اے کی سرگرمیوں کے ثبوت امریکہ کو پیش کردیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پینٹا نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ امور، علاقائی صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر پر واضح کیا کہ کابل میں سی آئی اے کے اہلکار پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کی معاونت کررہے ہیں ۔ سیکورٹی اداروں نے اس حوالے سے بھی ثبوت سی آئی اے کے سربراہ کو پیش کئے ۔
|