|
Friday, 20 November 2009 10:33 |
لاہور: سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم 298پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ۔ ڈی پورٹ ہونےوالوں میں 7بچے اور 11خواتین بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ویزا کی مدت ختم ہونے اور عمرہ کی ادائیگی کے ویزے پر جا کر وہاں قیامکرلینے والے298 پاکستانیوں کو گزشتہ روز پاکستان ڈی پورٹ کر دیا ہے جن میں 7بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ لاہور ائیر پورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈی پورٹ ہونےوالا کا تمام ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دید ی ہے ۔
|