|
Thursday, 19 November 2009 14:43 |
پشاور : یکہ توت تھانہ کی حدود میں پنج کھٹہ چوک پر پولیس کی موبائل گاڑی پر ریموٹ بم حملے میں 2 اہلکار شہید اور10زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تھانہ یکہ توت کی موبائل گاڑی معمول کی گشت کے دوران پنج کھٹہ چوک پہنچی تو نامعلوم شر پسندوں نے اس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل گوہر خان اور سید مقبول شاہ شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او قادر خان نے بتایا کہ پولیس کی موبائل گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، بم حملے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ بم حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی جبکہ متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
|