|
Friday, 06 November 2009 18:48 |
کراچی: کراچی کے امریکی قونصلیٹ میں ویزہ سیکشن دوبارہ کھل گیا۔ کراچی کے قونصلیٹ میں پہلے درخواست گزار کا قونصل جنرل اسٹیفن جی فکن نے استقبال کیااور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے قونصل جنرل نے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں کوئٹہ، کراچی، سکھر، حیدرآباد، اور ویمن چیمبر آف کامرس اور تجارتی نمائدوں نے شرکت کی۔ آئندہ سال مارچ میں نئی عمارت میں منتقلی کے بعد کراچی قونصلیٹ سے ویزوں کا اجراء شروع کردیا جائے گا۔ درخواستیں شاہین کمپلکس میں واقع امریکن ایکسپریس ٹریول آفس میں ہی جمع کرائی جاسکیں گی۔
|