|
Tuesday, 03 November 2009 12:24 |
لاڑکانہ:تین بچوں کی مسلمان ماں کے ہندو نوجوان سے تعلقات کی خبر پر اندرون سندھ میں خاصا اشتعال پھیلا ہوا ہے۔اس امر کا انکشاف سرکش سندھی نامی شاعر نے اپنے متنازع کتاب میں کیا۔خواتین کی ایک انجمن نے کینسر کے مریض ضعیف العمر شاعر کیخلاف ہندو مسلم فسادات کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ جیون کہانی کے عنوان سے اپنی کتاب کے دوسرے حصے میں سرکش نے انکشاف کیا ہے کہ دو خواتین اس سے پاکیزہ محبت کا اعتراف کر چکی ہیں۔ ایک شاعرہ خاتون کے بارے میں اس نے لکھا ہے کہ وہ مجھے باپ کہتی تھی اور اس نے میرے سامنے ایک ہندو نوجوان سے تعلقات کا اعتراف کیا جس کا مجھے صدمہ ہوا۔سرکش نے اس ہندو نوجوان کو واجب القتل قرار دیا ہے اس حوالے سے انہوں نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارنے کیلئے ڈیڑھ ہزار پمفلٹ لڑکے کے گائوں گھوٹکی میں تقسیم کئے جس میں اس نوجوان کا نام اور پتہ بھی شامل تھا۔ بعد ازاں یہ نوجوان بھارت چلا گیا۔ شاعر کا کہنا ہے کہ اگر اس کی اپنی بیٹی بھی ایسا کرتی تو وہ اسے قتل کر دیتا۔
|