اشاعت کے باوقار 30 سال

تلنگانہ کے نومنتخب حج کمیٹی کے چیرمین کی گل پوشی

تلنگانہ کے نومنتخب حج کمیٹی کے چیرمین کی گل پوشی

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین منتخب ہونے پر مسیح اللہ خان کی مختلف سیاسی و سماجی قائدین کی جانب سے گل پوشی کی گئی اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر مسیح اللہ خان کو بلا مقابلہ چیرمین منتخب کیا۔ بہت طویل عرصہ سے چیرمین کے انتخاب کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت نے 16 ممبرز پر مشتمل حج کمیٹی کا اعلان کیا تھا جن میں ارکان مقننہ محمد سلیم، عامر شکیل، فاروق حسین بھی شامل ہیں دیگر اراکین میں محمد عبد الشفیع، خواجہ سراج الدین اور عارف احمد تینوں کارپوریٹرز، ڈاکٹر عقیل ہاشمی، عبد القادر، حافظ محمد لئیق خان، مسیح اللہ خان، محمد امجد، ستار گلشنی، محمد امتیاز خان، عارف الدین، شامل ہیں اسپیشل آفیسر حج کمیٹی ایس اے شکور کو بہ اعتبار رکن بنایا گیا ہے۔اس موقع پر مسیح اللہ خان نے کہا کہ وہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے موقع کو اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت حاجیوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر منان خان (مجلس)‘ سمیع الدین (ٹی آر ایس)‘ عبد المجید (ٹی آرایس) اور محسن خان کی جانب سے گل پوشی کی گئی ۔

loading...