اشاعت کے باوقار 30 سال

لاہورہائی کورٹ نے بھارتی فلم پدماوت سنسر بورڈکو بھجوا دی

 لاہورہائی کورٹ نے بھارتی فلم پدماوت سنسر بورڈکو بھجوا دی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلم پدماوت کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی لگانے کے لئے دائر درخواست فیصلہ کے لئے سنسر بورڈ کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی۔ جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری میاں اکرام الحق کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، چیئرمین فلم سینسر بورڈ پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں بھارتی فلم پدماوت کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق بھارتی فلم پدماوت میں اسلام کی شان کے منافی مناظر فلمائے گئے ہیں اور بھارتی فلم میں برصغیر میں اسلام کی تاریخ حقیقت کے برعکس دکھایا گیا ہے، درخواست گزار نے نشان دہی کی کہ بھارتی فلم پدماوت میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے اور اس کی نمائش سے پاکستانیوں کے ذہنوں پر تاریخ حقائق کے برعکس نقش مرتب ہوں گے ،درخواست گزار نے یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا کہ اسلامی تاریخ کے حقائق کے برعکس فلم کی نمائش غیر آئینی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ مسلمانوں کی تاریخ حقائق کے برعکس بھارتی فلم کی پاکستان میں نمائش کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس لئے بھارتی فلم بدماوت کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی لگائی جائے۔

loading...