اشاعت کے باوقار 30 سال

لاس اینجلس ٹائمز کو بیچنے کا فیصلہ

لاس اینجلس ٹائمز کو بیچنے کا فیصلہ

واشنگٹن : امریکا کے معروف روزنامہ لاس اینجلس ٹائمز کو بیچنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اخبار کا مالک ادارہ ٹرونک ’’لاس اینجلس ٹائمز‘‘ کو ارب پتی سرمایہ کار پیٹرک سون شی اونگ کو بیچے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹرونک انٹرنیشنل کارپوریشن نے لاس اینجلس ٹائمز کو اس کے ذیلی روزنامہ ’’سان ڈیاگو یونین ٹریبیون‘‘ سمیت بائیو ٹیکنالوجی سیکٹر کے ارب پتی سرمایہ کار پیٹرک سون شی اونگ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سون شی اونگ ٹرونک میں بڑے ملکیتی حصص بھی رکھتے ہیں۔ ٹرونک کے دوسرے روزناموں میں ’’بالٹی مور سن‘‘ اور ’’ہارٹ فورڈ کورنٹ‘‘ شامل ہیں۔ سودے کی مالیت ابھی ظاہر نہیں کی گئی تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ سودا اربوں ڈالر کا ہو گا۔

loading...