اشاعت کے باوقار 30 سال

50 تا 60 ہزار روپے سے 15 ,20 سال تک مفت بجلی

50 تا 60 ہزار روپے سے 15 ,20 سال تک مفت بجلی

اسلام آباد: سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی کے بل میں 50 فی صد تک کمی لائی جا سکتی ہے جب کہ 50 تا 60 ہزار روپے کے اخراجات سے شمسی توانائی کی مدد سے سولر پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کر کے رات کے اوقات میں 4 تا 6 گھنٹے تک 4 پنکھے اور 8 لائٹس جلائی جا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو این ایچ زبیری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں سولر پینلز کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے کیونکہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کر کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50 تا 60 ہزار روپے کے اخراجات سے 150 واٹ کے 4 سولر پینلز کی تنصیب کی جا سکتی ہے جو دن کے اوقات میں مفت بجلی فراہم کرتے ہیں جب کہ رات کے اوقات میں بھی ان کی مدد سے 4 پنکھے اور 8 لائٹس جلائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی تنصیب پر اٹھنے والے اخراجات بل کی بچت کی مد میں تین تا ساڑھے 3 سال کے دوران واپس وصول ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینل تیار کرنے والی عالمی کمپنیاں 15 تا 25 سال تک کی وارنٹی دیتی ہیں۔ اس طرح صارفین ایک مرتبہ اخراجات کے بعد 15,20سال تک مفت بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

loading...