اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

ہماری فوج پاکستان کو اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر بھرپور جواب دے گی

ہماری فوج پاکستان کو اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر بھرپور جواب دے گی

نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سرحد پا ر فائرنگ کے نتیجے میں اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ہماری فوج ہمسایہ ملک پاکستان کو اس کا بھر پور جواب دے گی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کہ ہمیں اپنے فوجیوں کی شجاعت پر پورا اعتماد ہے اور وہ پاکستان کو بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور رواں سال ان خلاف ورزیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

loading...