اشاعت کے باوقار 30 سال

بالی ووڈ جلد ہالی ووڈ کے برابر آ جائے گا

بالی ووڈ جلد ہالی ووڈ کے برابر آ جائے گا

ممبئی: معروف بولی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ بالی ووڈ جلد ہالی ووڈ کے برابر آ جائے گا کامیابی کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا معیار پر یقین رکھنا چاہئے قطرینہ کیف باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں اپنے فلمی کیریئر میں ان سے بہت متاثر ہوئی ہوں نئے آنے والے نوجوان اداکاروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ گزشتہ روز ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ تبو نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری جس طرح تیزی سے ترقی کر رہی ہے جلد ہالی ووڈ کے برابر مقام حاصل کر لے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کامیابی کا کوئی خاص پیمانہ نہیں ہوتا تاہم معیار پر یقین رکھنا چاہئے۔ تبو نے کہا کہ اپنے فلمی کیریئر میں کترینہ سے کافی متاثر ہوئی ہوں وہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں کترینہ کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری خیال کرتی ہوں نوجوان اداکاروں کے بہترین کام کو دیکھتے ہیں تو اس کی تعریف کرنا چاہئے۔ ایک سوال پر تبو نے کہا کہ محبت کا جذبہ انسانی زندگی میں سب سے پیچیدہ جذبہ ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کا خوبصورت ترین جذبہ بھی ہے انسانی زندگی میں محبت کی بڑی اہمیت ہے جس کی بنا پر آج تک بنائی جانے والی بیشتر فلموں کا موضوع ہی عشق ہوتا ہے۔

loading...