اشاعت کے باوقار 30 سال

پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزا کی منظوری

 پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزا کی منظوری

پشاورَ خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو تین ماہ قید اور جرمانے کی سزا دینے کی منظوری دے دی ہے صوبائی حکومت نے پولیو ویکسینیشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کر دی ہے رواں سال صوبے اور قبائلی علاقہ جات میں کوئی پولیو کیس رونما نہیں ہوا ہے تاہم کوہاٹ اور شاہین مسلم ٹاؤن میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث تین روزہ پولیو مہم بھی شروع ہو گئی ہے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا رہے ہیں جس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت نے قانون سازی کر دی ہے اور پولیو سمیت دیگر ویکسین سے انکار کرنے والے والدین کو تین ماہ قید اور جرمانے کی سزا بھی دی جائے گی صوبائی حکومت کی جانب سے ایکٹ میں ترامیم کرنے کے بعد سزا اور جرمانہ کرنے اور ایف آئی آر کرنے کے اختیارات بھی پولیس کو دے دئے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے پولیو کے مرض پر قابو پانے اور صوبے کو پولیو فری صوبہ قرار دینے کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔

loading...