اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

آرمی یونٹ پر خود کش حملہ، افسر سمیت 11 جوان شہید

آرمی یونٹ پر خود کش حملہ، افسر سمیت 11 جوان شہید

سوات: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ میں کھیل کے میدان پر خود کش حملہ کیا گیا ہے، اس خود کش حملے میں ایک افسر سمیت پاک فوج کے 11 جوان شہید جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ کے کھیل کے میدان میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، اس دہشت گردانہ حملے میں ابتدائی طور پر 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے تھے، اب ان شہدا کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور زخمی ہونے والے 7 مزید جوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں جس کے بعد شہدا کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں پاک فوج کا ایک افسر بھی شامل ہے، سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں ہونے والے اس خود کش حملے میں پاک فوج کے 13 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارراوئیاں شروع کر دی ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

loading...