اشاعت کے باوقار 30 سال

سرمائی اولمپکس کو محاذ آرائی میں بدلنے کی کوشش

سرمائی اولمپکس کو محاذ آرائی میں بدلنے کی کوشش

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ آنے والی سرمائی اولمپکس کو پیانگ یانگ کے ساتھ محاذ آرائی میں تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک بینس سرمائی اولمپکس سے قبل اور اس دوران متعدد پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں اور وہ اولمپکس گراؤنڈ کو شمالی کوریا کے لئے پروپیگنڈہ میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ان گیمز کو دونوں کوریائی خطوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے رحجان کو دیکھنا چاہتا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ اور سیول کے سکائیرز بھی گزشتہ ہفتے مشترکہ تربیتی سیشنز کا انعقاد کر چکے ہیں۔

loading...