اشاعت کے باوقار 30 سال

جاپان، معمر افراد کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی

جاپان، معمر افراد کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی

ٹوکیو: جاپان میں معمر افراد کی رہائش میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے شمالی علاقے ہوکیڈو میں واقع اس 3 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی حکام کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کیں، عمارت میں لگی آگ کو بجھانے میں فائر بریگیڈ کے عملہ کے درجنوں ارکان نے حصہ لیا، آتشزدگی کے باعث عمارت کی ایک چھت بھی گر گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت میں کل 16 افراد مقیم تھے جن میں سے 5 محفوظ رہے۔ تاہم واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبعی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

loading...