اشاعت کے باوقار 30 سال

سارہ خان انسداد انتہا پسندی کمیشن کی کمشنر مقرر

سارہ خان انسداد انتہا پسندی کمیشن کی کمشنر مقرر

لندن: برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستانی نژاد سارہ خان کو انسداد انتہا پسندی کمیشن کا کمشنر مقرر کر دیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی سارہ خان انسداد انتہا پسندی کمیشن کی کمشنر مقرر کردیا گیا۔ برطانوی وزارت داخلہ نے سارہ خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سارہ خان آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ سیکریٹری داخلہ برطانیہ کے مطابق سارہ خان اس تعیناتی کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ پاکستانی نژاد خاتون کا کہنا ہے کہ وہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گی۔

loading...