اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری

پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری

لندن: برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں واقع میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری کی واردارت کے دوران کئی قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات چرا لی گئیں۔ وقوعہ کے وقت لارڈ نذیر احمد گھر پر موجود نہیں تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ 'وہ لندن میں چلائی جانے والی پاکستان مخالف مہم کے خلاف کام کر رہے ہیں، لہذا واردات میں غیر ملکی انٹیلی جنس کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ چوری انتہائی منظم انداز میں کی گئی اور شواہد مٹانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دئے گئے۔ لارڈ نذیر نے شبے کا اظہار کیا کہ 'یہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہماری مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یہ مجھے پیغام دینے کی کوشش ہے، مگر میں گھبرانے والا نہیں'۔ لارڈ نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم برطانوی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سامنے صورت حال رکھیں گے۔

loading...