اشاعت کے باوقار 30 سال

بشریٰ مانیکا کی ٹی وی پر چلنے والی تصاویر جعلی ہیں

بشریٰ مانیکا کی ٹی وی پر چلنے والی تصاویر جعلی ہیں

لاہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشریٰ مانیکا کی بہن مریم وٹو کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر چلنے والی بشریٰ مانیکا کی زیادہ تر تصاویر جعلی ہیں جب کہ کچھ تصاویر تو ان کی ہیں جنہیں بشریٰ مانیکا کی تصاویر کہا جا رہا ہے۔ عارف نظامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ان کی ہمشیرہ ہیں جن کا نام مریم وٹو ہیں جو دبئی اور وینکورر میں رہتی ہیں۔ میرا خیال تھا کہ پہلے ان کے ساتھ کوئی معاملہ چل رہا ہے اور یہ خبریں بھی آتی رہیں کہ بشریٰ مانیکا عمران خان کی اپنی بہن سے شادی کروانا چاہتی ہیں لیکن وہ شادی نہ ہو پائی۔ میرا ایک آدھ مرتبہ ان کے ساتھ رابطہ بھی ہوا تھا اور کل بھی رابطہ ہوا تو انہوں نے 2 باتیں کی کہ اللہ کے فضل سے میں خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہی ہوں جب کہ میری بہن کی جو زیادہ تر تصاویر چل رہی ہیں وہ جعلی ہیں، کچھ تو میری تصاویر چل رہی ہیں اور انہیں بشریٰ کی تصاویر قرار دیا جا رہا ہے۔“ عارف نظامی نے مزید کہا کہ اب پتہ نہیں ٹی وی پر عبائے میں موجود لڑکی کی تصویر بشریٰ مانیکا کی ہے یا مریم وٹو کی، اس بارے میں یقین سے تو نہیں کہہ سکتا مگر زیادہ تر تصاویر جعلی ہیں۔

loading...