اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر اعلٰی بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی بھی مستعفی

وزیر اعلٰی بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی بھی مستعفی

کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی نے بھی استعفی گورنر بلوچستان کو بجھوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری سے ناراض صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے استعفٰی کے بعد وزیر اعلٰی بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی نے بھی اپنا استعفٰی گورنر بلوچستان کو بجھوا دیا جس کے بعد مسلم لیگ(ن) کے لئے پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ ثناء اللہ زہری کے خلاف پہلے ہی بلوچستان اسمبلی میں فنڈز کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جا چکی ہے۔

loading...