اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں شکست دے دی

پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں شکست دے دی

نیلسن: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مایہ ناز بلے باز اظہر علی اور فخر زمان کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے شکست دے دی، پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے، جواب میں میزبان ٹیم 47.1 اوورز میں 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستانی بلے باز فخر زمان 106 اور اظہر علی نے 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستانی باؤلرز شاداب خان نے چار فہیم اشرف نے دو، محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بدھ کو نیلسن میں نیوزی لینڈ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز اظہر علی اور فخرزمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں اور جاندار آغاز فراہم کیا اظہر علی 104 اور فخر زمان نے 106 رنز بنائے اور آٹ نہیں ہوئے، دونوں بلے بازوں نے 206 رنز کی شراکت داری قائم کی تو فخر زمان نے بابر اعظم کو بیٹنگ کا موقع دیا اور گرانڈ سے باہر چلے گئے۔ ان کے بعد اظہر علی 104 رنز بناکر ریٹائرڈ ہو گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم 6، محمد حفیظ 5، شعیب ملک ایک، کپتان سرفراز احمد 21، شاداب خان 24، فہیم اشرف 17 اور حسن علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عامر 5 اور رومان رئیس بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنا کر نیوزی لینڈ الیون کو میچ میں کامیابی کے لئے 342 کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ الیون کی جانب سے پاریک نے سب سے زیادہ 3، مارک کریگ نے 2، جے ڈی بیکر اور ایم ڈی رائے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار کار کر دگی کی بدولت نیوزی لینڈ الیون کی ٹیم 342 رنز ہدف کے تعاقب میں 47.1 اوورز میں 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ الیون کی جانب سے ڈیوڈ سن نے 54 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب خان نے چار فہیم اشرف نے دو جبکہ محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح پاکستان کی ٹیم نے ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون کو 120 رنز سے شکست دے دی۔

loading...