اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

امریکی صدر کا وجود ہی ایرانی قوم کے خلاف ہے

امریکی صدر کا وجود ہی ایرانی قوم کے خلاف ہے

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن تشدد کا راستہ اختیار کر کے ملکی سالمیت و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا اور صدر حسن روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن پرتشدد ہوکر ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حسن روحانی نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی مظاہرین سے ہمدردی دکھانے کا کوئی حق نہیں، وہ ماضی میں ایرانی عوام کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں، انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس شخص کا وجود ہی ایرانی قوم کے خلاف ہے اور اسے ایران کے عوام کے لیے افسردہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ حسن روحانی نے مظاہرین کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے، تنقید تشدد اور سرکاری املاک کو تباہ کرنا احتجاج نہیں شر پسندی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں تین روز قبل پست معیارِ زندگی کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

loading...