اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

امریکا میں متعین فلسطینی سفیر کو وطن واپس بلا لیا گیا

امریکا میں متعین فلسطینی سفیر کو وطن واپس بلا لیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے پیش نظر امریکا میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے امریکا کے متنازع فیصلے کے بعد امریکا میں موجود اپنے سفیر کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ۔فلسطین میڈیا رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے فلسطینی اتھارٹی کے واشنگٹن میں تعینات سفیر حسام زملط کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلسطینی سفیر کو امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کے لئے واپس بلایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے اس اعلان پر نہ صرف مسلم ممالک میں شدید رد عمل دیکھنے میں آیا بلکہ یورپی اور مغربی ممالک میں بھی اس فیصلے کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس ترکی میں ہوا جس میں امریکی صدر کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی اور ڈونلڈ ٹرمپ سے فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

loading...