اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

پاکستان کو امداد دینے کا کوئی منصوبہ نہیں

پاکستان کو امداد دینے کا کوئی منصوبہ نہیں

واشنگٹن/ اسلام آباد: امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے عہدیدار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا فی الحال کو ئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے تعاون کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اگست 2017 ہی میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی امداد تاخیر کا شکار ہو گی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف تازہ ترین بیان کی وجہ کیا ہے؟ صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر امریکی ریپبلکن سینیٹر رانڈ پال نے کہا ہے کہ وہ کئی سال سے پاکستان کی امداد ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک بار پھر یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھائیں گے تا کہ یہ کام انجام دیا جا سکے۔

loading...