اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

صبا قمر نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

صبا قمر نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

لاہور: ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ان کے خوابوں کی مکمل تعبیر ہے، ارسلان نہ صرف تعلیم یافتہ اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ وہ انسان کی عزت کرنا اور اس کا خیال رکھنا بھی جانتے ہیں۔ صبا قمر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ شوبز میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ اپنے شوہر کی مرضی اور خوشی کریں گی، اگر ان کے شوہر نے اجازت دی تو وہ شوبز انڈسٹری میں کام کریں گی ورنہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے خاتون خانہ کی طرح زندگی گزار دیں گی۔ یاد رہے کہ صبا قمر کے ہونے والے شوہر ارسلان معروف اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ہیں۔ صبا فیصل نے اپنے بیٹے کی شادی اور دوستوں کو اپنی ہونے والی بہو سے ملوانے کے لئے 31 دسمبر کی رات گھر پر نیو ایئر پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں انتہائی خوش نظر آ رہے تھے اور دوستوں سے مبارکبادیں وصول کرتے ہوئے ان کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی۔

loading...