اشاعت کے باوقار 30 سال

سنیدھی چوہان پہلے بیٹے کی ماں بن گئیں

سنیدھی چوہان پہلے بیٹے کی ماں بن گئیں

ممبئی: معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پہلے بیٹے کی ماں بن گئیں۔ بالی ووڈ کی خوبصورت آواز کی مالک گلوکارہ نے ممبئی کے ایک ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا، اس موقع پر سنیدھی کے خاوند میوزک ڈائریکٹر ہتیش سونک اور رشتہ دار بھی ہسپتال میں موجود تھے۔ ہتیش سونک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ سنیدھی نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں صحتمند ہیں۔ سنیدھی نے طویل دوستی کے بعد پانچ برس قبل میوزک ڈائریکٹر ہتیش سونک سے شادی کی تھی اور دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔ سنیدھی کو گزشتہ روز ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح 5 بج کر 20 منٹ پر انہوں نے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا۔ اس سے قبل سنیدھی چوہان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا تھا کہ انہیں ماں بننے کی انتہائی خوشی ہے۔ ان کے کئی دوست اور سہیلیاں پہلے ہی شادی کر چکے ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں، ان کی شادی شدہ زندگی دیکھ کر میں نے بھی شادی کرنے اور ماں بننے کا فیصلہ کیا تاکہ زندگی کی اس خوشی سے لطف اندوز ہو سکوں۔ سنیدھی چوہان کے مشہور گیتوں میں بھومرو بھومرو شام رنگ بھومرو ، محبوب میرے محبوب میرے تیری آنکھوں سے مجھے پینے دے، دیدار دے دیدار دے، بیڑی جلائی لے جگر سے پیا، شیلا کی جوانی جیسے گیت شامل ہیں جو عوام کی پسندیدگی حاصل کر چکے ہیں۔

loading...